ملتان:  مرکزی صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ ملک زاہداعوان، سیکرٹری جنرل معظم وحید، سینئرنائب صدر چوہدری محمودعلی، چیف کوارڈی نیٹر غضنفرملک نےپریس کانفرنس کےدوران 28 اگست کی ملک گیرھڑتال میں شمولیت اور مکمل حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کینٹونمنٹ تاجربرادری تاجردوست ظالمانہ ٹیکس پالیسی، بجلی کے بلوں میں بےرحمانہ ٹیرف اور ٹیکس وصولیوں، اشرافیہ کودی جانیوالی مفت بجلی پیٹرول کی مراعات اور بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز کا حالیہ نفاذ مسترد کرتے ہیں 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال کے جواب تاجروعوام کش پالیسیاں واپس نہ لی گئیں تو کینٹونمنٹ تاجربرادری ملک گیر احتجاجی تحریک اور غیرمعینہ احتجاج کا اعلان کرےگی پریس کانفرنس میں شیخ محمدشفیق، ظفراقبال خان، اعجازکریم، ملک عامراعوان، کلب عابدخان، اخترحسین اختر، محمدعمران بھٹہ، باسط توقیرانصاری، خواجہ دلشاد، رشیدخان، چوہدری انور، راناشاہداحمد ، اسفندیاراعوان، بلال احمد، نسیم بیگ، فیضان سعید، ذیشان شیخ، رانامقصود، شیخ محمدطاہر، شیخ رضوان، ملک قیصر، قاسم شاہ ودیگرشریک تھے۔