مکاری اور عیاری کی سیاست سے باہر نکلیں،، قانون و انصاف کے ساتھ کھلواڑ نہیں ، عوام کا فایدہ سوچا جائے: محمد فائق شاہ
ملتان: امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے مختلف وفود سے گفتگو اور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ترقی پارٹی انصاف اور عوامی اختیار چاہتی ہے اور یہ تحریک اسی لئے بپا کی گئی کہ عوام سیاست میں مکاری اور عیاری کرنے والوں کے چنگل سے نکلے ، انہوں نے کہا کہ ھمارے مخاطب عوام ہیں ، ھماری جدوجہد عوام اور پاکستان کے لئے ھے ، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا عوام دھوکے سے نکلیں ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ قانون و انصاف کے ساتھ کھلواڑ زیادہ دیر برداشت نہیں ھو سکتا ، آئین پامال کرنا آسان سمجھ لیا گیا ہے ، طاقت ور کو چھوٹ اور کمزور کو سزا کا کالا قانون نہیں مانتے ، سیاسی اور سماجی سطح پر طاقت ور کو ہر طرح کی چھوٹ ھے ، عوام اس ناانصافی کو دیکھ رہے ہیں جس سے سیاسی انتشار پیدا ہوتا ہے ، انصاف کے پلڑے برابر اور عوام کی دہلیز پر انصاف کب آئے گا انہوں نے کہا کہ قانون کو ناک کی موم سمجھ کر اپنے حق میں موڑ دیا جاتا ہے عوام دیکھتے رہ جاتے ہیں طاقت ور قتل کر دے تو بھی اسے چھوٹ ، لوٹ مار پہ چھوٹ آخر کب تک عوام کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا ایسا دوہرا نظام نہیں چل سکا ، پارلیمنٹ ، سینٹ ، عدالتیں اور انتظامی ادارے حکومتوں کو ، طاقت وروں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں عوام سے لینا دینا نہیں ، عوام سے روٹی ، چھت اور سب کچھ چھنا جا رہا ہے سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طاقت ور طبقات قانون کے شکنجے میں نہیں آتے کمزور کو نہ وکیل ، نہ جج ،نہ پارلمینٹ اور نہ ہی ادارے انصاف فراہم کرتے ہیں ، امن ترقی پارٹی عوام کی پکار ھے ، اس کو نہ سمجھا گیا تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ھم ایک مقصد کا پرچار کر رہے ، قانونی اور حقیقی جمہوریت کے تحت عوام کو انصاف دینا چاہتے ہیں ، عوام اپنے المیے اور حکمران اپنے کالے کرتوتوں کو ختم کریں ورنہ محاسبہ سخت ھوگا ۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 83
Total Hits : 856449
Who's Online : 2




















