سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے دو کمرشل استعمال کے ساتھ نو گیس چوروں کے میٹر منقطع کر دیئے
ملتان:
سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کا جنرل منیجر کی ہدایت کی روشنی میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، دو مزید صارف کمرشل استعمال پکڑے گئے، کل نو گیس چوروں کے میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مظفر گڑھ میں ٹاسک فورس کی کاروائی ایک صارف جس کا میٹر خود ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل کیا ہوا تھا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، مظفر گڑھ سے ہی ایک پرائیویٹ ہسپتال کو چیک کیا گیا تو اسکا بھی گھریلو کنکشن کمرشل استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ملتان شہر میں مختلف کاروائیوں سات میٹر منقطع ہوئے جس میں ایک گھریلو صارف کا میٹر ایک ہسپتال پر استعمال ہوتے ہوئے پایا گیا اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگے ہونے کی بنا منقطع کیا گیا جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج میں نقصان کا سامنا تھا، دو صارفین نے اپنے میٹروں کو سروس سے دور پلاسٹک پائپ کے رائزر کے ذریعے منتقل کیا ہوا تھا ان دونوں کے میٹر کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی پر بھی منقطع کر دیئے گئے ، تین صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ کی بنا منقطع کئے گئے، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ چار صارفین جو کہ OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دیتے ہوئے پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ مزید یہ کہ چار صارفین جن کے میٹر سروس پوائنٹ سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پوائنٹ پر منتقل کروائے گئے۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 87
Total Hits : 856452
Who's Online : 2




















