ملتان : امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے سیکورٹی فورسز اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام پر رحم کرتے ہوئے انہیں معاشی ،جانی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرے ، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کچے کے ڈاکو ریاست سے مضبوط ہیں کہ سال ہا سال سے یہ مسئلہ حل نہیں ھوسکا ، نہ صرف کچے کے بلکہ یہاں تو “پکے کے ڈاکو ” بھی ملک اور عوام کو لوٹ رہے ہیں ، قومی دولت سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے ایک ایک وزیر ھزاروں افراد کا رزق چھین کر عیاشیاں کر رہا ہے ، حکومتیں اور ناکام ادارے اربوں کے ٹیکسوں کو ھڑپ کر جاتے ہیں ، قرضے لے کر سود اور آئی پی پیز کا پیٹ بھرا جا رہا ہے عوام کو نہ بجلی ملتی ہے اور نہ بجلی کے بلوں میں ریلیف روز بجلی کی کمی اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز بند ھو رہی ہیں ، غیر ملکی کمپنیاں ملک چھوڑ رہی ہیں ، ھم کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں نکل سکے ،کیا اندھیر نگری چوپٹ راج کے تصور سے نکل پائیں گے ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دھشت گردی کے خلاف ایک مضبوط جنگ لڑی اور کیا اس قدر مضبوط فورسز کے لیے کچے کے ڈاکو بڑی بلا ہیں ھم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف مضبوط آپریشن کیا جائے چند منٹوں میں صفایا ھو جائے گا ، کلپرٹ ایف بی آر ، واپڈا ، حکومتی اداروں اور انتظامیہ میں کھلے عام رشوت لے رہے ہیں ، غیر قانونی بھرتیاں اور باصلاحیت نوجوانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے کیا اس طرح ملک میں انصاف قائم ھو سکتا ھے ھر گز نہیں ، جان و مال اور عزت و آبرو کی ذمہ داری حکومتی اداروں پر ھے ، ریاست پر ھے ، پوری قوم اس طرف دیکھ رہی ھے ، حب مال و اقتدار میں کھو جانے والوں کو حساب دینا ھوگا ، ایک ایک لمحے کا حساب لیا جائے گا ، عوامی نمائندے زمہ دار اور جواب دہ ہیں ھم سرعام سوال پوچھیں گے ، ھماری کسی سے لڑائی نہیں ، صرف ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں