سینئر ترین جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کی راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت
bbc news urdu نے Saturday، 24 August 2024 کو شائع کیا.
لاہور: سینئر ترین جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت کر لی۔ جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا۔خط کے متن کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کی سرجری ہے اور اس بارے میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے، آئندہ ہفتے سے لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 111
Total Hits : 856476
Who's Online : 1




















