حکمرانوں کے لارے 2018 سے 2024 تک آنے والوں نے وعدوں کے مطابق ملتان وہاڑی روڈ تعمیر نہ کی،،روڈ جوہڑ میں تبدیل: آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن
ملتان : حکمرانوں کے لارے 2018 سے 2024 تک آنے والوں نے وعدہ کرنے کے باوجود ملتان وہاڑی روڈ تعمیر نہ کیا جاسکا سڑک کا نام و نشان ختم ہو گیا بڑے بڑے گڑھے ٹوٹی پھوٹی سڑک روزانہ درجنوں ایکسیڈنٹ لوگوں کی جانیں لینے لگا کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھٹارہ بن کے رہ گئیں آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر،عباس ڈوگر،اچھو ڈوگر، ملک ناصر ڈوگر،ملک ارشد ڈوگر، ملک عبدالجبارڈوگر،میاں ولی و دیگر ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت سے وہاڑی روڈ جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے چند روز میں وہاڑی روڈ کی تعمیری کام نہ شروع ہوا تو ٹرانسپورٹرز مالکان ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر نے کہا ہے کہ وہاڑی جانے والی سڑک جو کہ بہت چھوٹی ہے اور اس سڑک پر اس وقت بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے گڑھوں کا پتہ نہ چلنے کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہونے لگا جس سے متعدد جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ اس روڈ سے گزرنے والی ٹرانسپورٹ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھٹارہ بن کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مالکان اذیت کا شکار ہیں اور اس ٹوٹی پھوٹی سڑک سے اب گزرنا بھی محال ہو گیا ہے اس ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے 25 سے 30 روزانہ ایکسیڈنٹ رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں لوگ اپنی جان گوا چکے ہیں مگر حکمرانوں کو کوئی ہوش نہیں آیا 2018 میں آنے والی حکومت نے اس سڑک کو بنانے کا وعدہ کیا مگر کام نہیں کیا گیا اسی طرح موجودہ حکومت نے بھی چھ ماہ قبل ملتان سے وہاڑی روڈ دو رویہ بنانے کی منظوری دی مگر اس پر بھی تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ٹرانسپورٹرز مالکان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان وہاڑی روڈ جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کر سکیں اور آئے روز حادثات سے بھی بچا جا سکے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بھی بچا جاسکے گا اگر حکومت نے جلد از جلد کام شروع نہ کیا تو ٹرانسپورٹرز مالکان ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 53
Total Hits : 856418
Who's Online : 3




















