ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک ملتان کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی خصوصی کاروائی، ایک کمرشل میٹر سمیت آٹھ میٹر منقطع, چھ ایکسٹینشن اتروا دیں اور 132000 روپے کی ریکوری کروا دی، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے پایا گیا، اس کی وجہ سے علاقہ کا پریشر خراب ہو رہا تھا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، گگو منڈی سے ایک معروف صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ملتان سے ایک صارف جو کہ نان پیمنٹ پر تھا اور ریکوری ٹیم کو مزاحمت بھی کی تھی ٹاسک فورس نے ریکوری سیکشن کی درخواست پر اسکا میٹر منقطع کردیا، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، شجاع آباد سے تین صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی اور میٹر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک لاکھ بتیس ہزار کی ریکوری بھی کروائی، اس میں ایک صارف نے نوے ہزار جرمانے کی مد میں ادا کئے جبکہ دو صارفین نان پیمنٹ کے تھے جو کہ ریکوری سیکشن نے بھجوائے تھے، اسکے علاؤہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں چھ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ، جنرل منیجر نے ٹاسک فورس کو سب ایریاز میں بھی کاروائی کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔