پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے: فیصل کریم کنڈی
bbc news urdu نے Thursday، 22 August 2024 کو شائع کیا.
پشاور: فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ڈی چوک پر جلسہ کرنا تھا، جلسہ ہماری اجازت کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں جلسہ نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی میں خود انتشار ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کسی کا باپ جلسہ سے نہیں روک سکتا، میں کہتا ہوں کہ 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے دعویداروں نے ریٹ فکس کر رکھے ہیں، پیسوں پر پوسٹنگ، ٹرانسفر، بھرتیاں طے کی جاتی ہیں، میں سمجھتا ہوں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں، وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں۔صوبے میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 51
Total Hits : 856416
Who's Online : 3




















