ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کسٹمز ملتان ریجن کی ماہ جولائی کے دوران سمگلرز کے خلاف کامیاب کاروائی،،،کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط
ملتان(صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (آئی ایند آئی) محمد علی رضا ہنجرا کی ہدایت پر ڈائریکٹر (آئی اینڈ آئی) محمد سعید وٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز علی رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر زاہد کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کسٹمز ملتان ریجن کی ٹیموں نے ماہ جولائی کے دوران سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت متفرق سمگلڈ سامان کو کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کیا گیا ہے، کسٹم آئی اینڈ آئی ذرائع کے مطابق ماہ جولائی کے دوران کسٹم ٹیموں کی جانب سے
مختلف کاروائیوں میں ضبط کی جانیوالی متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت خشک دودھ، چھالیہ، سگریٹ، کپڑا، ہائیڈرو کاربن سول وینٹ، ٹائرز، کشمش و دیگر متفرق سامان کی مالیت 31 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے مزید براں رواں ماہ کسٹم آئی اینڈ آئی کے زیر اہتمام ہونیوالی نیلامی میں نان کسٹم پیڈ
گاڑیوں اور دیگر متفرق سامان سے محکمہ کو 42 کروڑ 7 لاکھ 51 ہزار روپے کی ریکوری ہوئی ہے، ڈائریکٹر ریجنل آفس آئی اینڈ آئی ملتان محمد سعید وٹو کے مطابق کسٹم آئی اینڈ آئی کی ٹیمیں سمگلنگ کے سدباب کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں میں مصروفء عمل ہیں اور سمگلنگ کے خاتمے تک سمگلروں کا پیچھا کرتی رہیں گی،






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 105
Total Hits : 856470
Who's Online : 1




















