سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے دو کمرشل استعمال سمیت آٹھ میٹر منقطع کر دیئے
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، دو گھریلو میٹر کمرشل استعمال کرتے ہوئے پائے جن میں ایک حفیظ ہسپتال میاں چنوں اور ایک ملتان میں پایا گیا، دونوں میٹروں کو منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، تین صارفین کے میٹر ٹیمپر پائے گئے ان میں سے دو خانیوال اور ایک ملتان میں پایا گیا، تینوں میٹروں کو منقطع کردیا گیا، تین صارفین جن کے میٹر نان بلنگ پر تھے ان میں ایک دنیا پور اور دو ملتان کے صارف تھے انکے میٹر قبضہ میں لیکر مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ تین صارف جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا انکے میٹر سروس پر واپس منتقل کروائے گئے، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ جو لوگ ڈومیسٹک میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں وہ کمرشل استعمال بند کردیں بصورت دیگر انکا میٹر منقطع کردیا جائے گا۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 89
Total Hits : 856455
Who's Online : 2




















