ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا
لاہور: سابق بیوروکریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کوایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ایف ائی اے نے اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، سابق بیوروکریٹ کے خلاف مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ سائبر ٹیررازم ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے، اوریا مقبول جان مبارک ثانی کیس سے متعلق بات کر رہے تھے، ہمیں ایف آئی ار کی تفصلات نہیں بتائی جا رہیں۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اوریا مقبول جان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل 28 جنوری 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کی تشہیر پر ایف آئی اے کی جانب سے اوریا مقبول جان سمیت 47 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔یہ کمیٹی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 (تفتیش کے اختیار سے متعلق) کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کی گئی 6 رکنی کمیٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو، اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نمائندے اور کوئی ایک شریک رکن شامل ہیں۔ واضح رہے گزشتہ برس 13 مئی 2023 کو بھی لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 96
Total Hits : 856461
Who's Online : 1




















