ملتان : انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین نے اعلان کیا ہے کہ اے ٹی آئی کراچی سے چناب نگر تک ملک گیر ختم نبوت ٹرین مارچ 31 اگست کو کرے گی اور یکم ستمبر کو چناب نگر ریلوے اسٹیشن پہ ختم نبوت کانفرنس ہو گی،ٹرین مارچ میں ملک بھر سے کارکنان بھرپور شریک ہونگے اور ہر شہر میں ٹرین مارچ کا استقبال ہوگا اور قافلے شریک ہونگےٹرین مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مبشر حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے غیر شرعی اور متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی کرے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کےلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی،توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات حذف کرنا اسلام اور پاکستان دشمنی ہےقادیانیوں کو اسلام کا نام استعمال کرنے کی قطعاَ اجازات نہیں دیں گے۔چیف جسٹس کے فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مذہںی آزادی کے نام پہ آقا کریمﷺکی اہانت قابلِ مذمت ہے،وطن عزیز کی بقاء تحفظ ختم نبوت سے وابستہ ہے۔قاضی فائز عیسیٰ نے اربوں مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہےچیف جسٹس اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں اسلامیان پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے محبت رسولﷺ کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے۔ مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسولﷺ کو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں،پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ پاک وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔بانیان پاکستان کے فکری وارثین بقائے پاکستان کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ختم نبوت سے غداری کرنے والوں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی پاکستان بنانے والے مشائخ کے فکری وارثین پاکستان بچانے کے لئے میدان میں آئیں