پیپلز پارٹی قبضہ گروپ ہے، صوبہ سندھ میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
bbc news urdu نے Wednesday، 21 August 2024 کو شائع کیا.
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قبضہ گروپ ہے، صوبے میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے سندھ میں بدترین حکومت اور گورننس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی پارٹی تھی تو ہوگی، اب تو چند وڈیروں اور خاندانوں کا گروہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کامیاب ہوئے بغیر کراچی کی میئر شپ پر قابض ہے، وقت آگیا ہے قابض مافیا سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں یکم ستمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسوں کے خلاف 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کرے گی۔ امیرجماعت کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہرحال میں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی پارٹی عوام کے حقوق کے لیے بات نہیں کررہی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 63
Total Hits : 856428
Who's Online : 3




















