کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے مہنگی
bbc news urdu نے Wednesday، 21 August 2024 کو شائع کیا.
کراچی: نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے،صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔ نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 61
Visit Yesterday : 513
This Month : 14284
This Year : 62120
Total Visit : 167108
Hits Today : 224
Total Hits : 856589
Who's Online : 2




















