پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اسلام آباد : پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔آزاد ریاست کی اہمیت لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، ریاست کی یہ زمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہے، یہی رشتہ پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے۔جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے نوجوانوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے، قرآن کی آیت پڑھیں ’کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے، اور ان کی آزمائش نہ ہو گی؟ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل مل بیٹھ کر تمام تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں، خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے، خیبرپختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کردہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا۔
اس موقع پر انہوں نے شعر بھی پڑھا، ”افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر، ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ“۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 81
Total Hits : 856446
Who's Online : 2




















