ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، تین کمرشل استعمال پکڑ لئے، مجموعی طور پر آٹھ میٹر منقطع کرکے چھ صارفین کی ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق تین صارفین گھریلو کنکشن کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے پائے گئے، جن میں ایک سکول میں ، ایک ہوسٹل میں اور ایک پیزا شاپ پر استعمال ہو رہا تھا، تینوں میٹر مزید محکمانہ کارروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا گئے، شہر کے مختلف علاقوں سے تین صارفین نان بلنگ پر پائے گئے جن کے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے تھے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے کبیروالا میں دو صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ پر پائے گئے، انکے میٹر بھی منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ چار صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور پائپ بھی بہت خستہ حال تھے جس کی وجہ سے محکمہ گیس لیکج میں بھاری نقصان ہو رہا تھا انکے میٹر سروس پر منتقل کروا کر محکمہ گیس لیکج کی مد نقصان سے بچایا گیا، اسکے علاؤہ چھ صارف جو OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں بلاشبہ تعریف کی مستحق ہیں جن کی وجہ آج کمرشل استعمال پکڑے گئے، ان تمام کیسز میں سلیم بھٹی ایسوسی ایٹ انجینئر نے بذات خود ٹیم کی رہنمائی کی اور میٹر کٹوانے میں بھرپور ساتھ دیا۔