ملتان :  پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی میڈیا سیکرٹری امیر احمد اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجمن طلباء اسلام کے نوجوان کارکنان پاکستان کا مستقبل، ہمارا قومی اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی اے ٹی آئی کے ختم نبوت ٹرین مارچ کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ مرکزی ترجمان پی ایف پی نے کہا کہ طلباء قیادت کے مطالبات قرآن و سنت کے مطابق ، آئینی اور قانونی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار صلواۃ و السلام کی ذات سے عشق دین اسلام کی اولین شرط، ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے اور ختم نبوت سے منحرف اور غدار ریاست پاکستان کی نظریاتی اساس سے بھی وفادار نہیں ہو سکتے ۔ امیر احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی وطن کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔