راولپنڈی :  بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔ وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیئے گئے،بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔