ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان ان ایکشن، مزید آٹھ میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق تین صارفین نے اپنی سروس پر ربڑ پائپ لگایا ہوا تھا جو کہ دفعہ 462 سی کے تحت گیس پائپ لائین میں چھیڑ خانی کے زمرہ میں آتا ہے، تینوں صارفین کے میٹر منقطع کرکے محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، دو صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے اور انکی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، ان دو صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک کیس میں ایک صارف نے پی وی سی رائزر پائپ کے ذریعے کنکشن کیا ہوا تھا جو کمپنی نے نہیں کیا تھا اس کا میٹر بھی منقطع کردیا ھیا، ایک صارف نے اپنا میٹر تقریباً ایک سو اسی فٹ دور دوسری گلی میں غیر قانونی طور پر منتقل کیا ہوا تھا، اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، اسی طرح ایک صارف کے میٹر میں سوراخ پایا گیا، جس کو میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کردیا گیا، اس کے علاؤہ تین صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے انکے میٹروں کو سروس پوائنٹ پر واپس منتقل کروا دیا گیا، پانچ صارفین جو OGRA پالیسی کے برعکس ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چور قومی مجرم ہیں اور قوم کو انکی نشان دہی کرنی چاہئے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔