بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیرف، ٹیکسز اور آئی ایم ایف کی عوام وتاجرکش پالیسیاں،،، 25 اگست کو سپریم کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلہ کرینگے: مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ
ملتان : مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ،چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور اعجاز کریم نے کہا ہے بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیرف، ٹیکسز اور آئی ایم ایف کی عوام وتاجرکش پالیسیوں کو مسترد کرتےہیں کینٹونمنٹ تاجر برادری احتجاجی تحریک کا آغاز کررہی ہے 28 اگست کی ہڑتال بارے 25 اگست کو سپریم کونسل کے اجلاس فیصلہ کرینگے انہوں نے مذید کہا بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان لولی پاپ ہے ایک طرف ریلیف دوسری طرف فکسڈسرچارج کے نام پر غیر قانونی وصولی شروع کردی ہے اسی طرح سوئی گیس بلوں میں بھی خلاف قانون چارجز اور سرچارجز کا آغاز کا مقصد قوم پر مذید عرصہ حیات تنگ کرنا ہے قوم کو آئی ایم ایف کے نام پر بلیک میل کرکے بے رحمانہ معاشی استحصال کیا جارہا ہے اب تاجر مرحلہ وار احتجاجی دائرہ وسیع اور سڑکوں پر نکلیں گے اجلاس میں مرکزی راہنماء ملک عامر اعوان ، اخترحسین، کلب عابد خان ، راناشاہداحمد ، شیخ محمد شفیق، باسط توقیر انصاری ، خواجہ دلشاد احمد ، شیخ رضوان ، ظفراقبال خان ، بلال احمد، ملک اسفندیار اعوان و دیگرشریک تھے۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 90
Total Hits : 856455
Who's Online : 2




















