سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، ایک کمرشل استعمال سمیت نو میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان ان ایکشن ایک کمرشل میٹر سمیت نو میٹر منقطع، کمرشل استعمال والا میٹر میلسی سے منقطع کیا گیا، تفصیلات کے مطابق میلسی میں ایک صارف اپنے گھر میں مٹیریل بنا کر مختلف کینٹینوں سپلائی دیتا تھا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کا میٹر غیر قانونی شفٹنگ پر منقطع کیا گیا، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگے ہونے پر منقطع کیا گیا، دو صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کئے گئے، ایک صارف کا میٹر ریورس ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور اس کا میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا اسے بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر غیر قانونی ایکسٹینشن کی بنا پر منقطع کیا گیا, اسکے چھ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا کہ گیس چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 55
Total Hits : 856420
Who's Online : 3




















