سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان نے گیارہ گیس چور پکڑ لئے
ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان نے گیارہ گیس چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے، تفصیلات کے مطابق چھ صارفین میٹر ٹیمپر کرکے گیس چوری کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے یو ایف جی کی مد میں محکمہ کو نقصان ہو رہا تھا، میٹر منقطع کر مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، جلالپور سے گھریلو سے کمرشل استعمال پر تین میٹر منقطع کر دیئے گئے، مذکورہ تینوں میٹر سکولوں پر استعمال ہورہے تھے، جس کی وجہ سے محکمہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، میٹر منقطع کرکے جرمانے کی سفارش کردی گئی، جبکہ ایک گھریلو صارف ملتان میں کمرشل استعمال پر منقطع کیا گیا، مذکورہ صارف نے مزاحمت بھی کی بیس افراد اکٹھے کرلئے تھے، 15 کو کال کی گئی، جس ان افراد نے مزاحمت ختم کردی اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی میٹر حوالے کردیا، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، اس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، اسکے علاؤہ سروس سے دور لگے ہونے کی بنا تین صارفین کے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے، اسکے علاؤہ اوگرا قانون کی خلاف ورزی پر پانچ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی رکھی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے سوئی گیس اپنے نیٹ ورک میں محفوظ اور قابل اعتماد گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں پرعزم ہے اور قومی مفاد کو خطرے میں ڈالنے والی ملک دشمن کسی بھی سرگرمی کے خلاف چوکنا رہتی ہے۔ کسی بھی قسم کی کاروائی میں ہمیں پولیس اور گورنمنٹ کی مکمل سپورٹ ملتی ہے۔ آج کی ملتان والی کاروائی ہمارے ٹیم کی دلیری کی زندہ مثال ہے۔






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 75
Total Hits : 856440
Who's Online : 2




















