جنوبی لبنان پراسرائیل کے فضائی حملے ،، 10 افراد جاں بحق
bbc news urdu نے Saturday، 17 August 2024 کو شائع کیا.
بیروت: جنوبی لبنان پراسرائیل کے فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے نباتیہ کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی علاقے میں وادی الکفر نامی قبصے میں اینٹوں کے بھٹے پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔ حملے میں شام سے تعلق رکھنے والا اینٹوں کے بھٹے کا مالک جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 67
Total Hits : 856432
Who's Online : 3




















