غریب عوام پرایک اور بم ،،، پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا
bbc news urdu نے Saturday، 17 August 2024 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب حکومت نے غریب عوام پرایک اور بم گرادیا،پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔پروفیشنل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔ پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا گیا ہے، پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکاروائی کی جائے گی۔ کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائیگا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 65
Total Hits : 856430
Who's Online : 3




















