ملتان سے تعلق رکھنے والا نوجوان علی ذیشان خان،،، سکاٹ لینڈ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان منتخب
ملتان(صفدربخاری) ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے علی ذیشان خان سکاٹ لینڈ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان منتخب ہو گئے سکاٹ لینڈ بورڈ نے انہیں مسلسل عمدہ پرفارمنس پر انڈر 16 ٹیم کا قائد بنا دیا علی ذیشان خان نے حالیہ سیزن میں جونیئر اور سینئر کرکٹ میں ایک سنچری اور 8نصف سنچریوں کی بدولت 812 رنز بنائے اس کے علاوہ کلب سیزن 2023 میں580 رنز. سکاٹ لینڈ انڈر 15 میں 227 رنز بنائے. 2022 میں 54 میچز کھیلے اور 1495 سکور کئے جن میں ایک سنچری اور 9نصف سنچریاں تھیں 108 سب سے زیادہ سکور تھا انڈر 14 میں 10 اننگز میں ب598 سکور کئے اور تمام میچز میں ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی 2022 سیزن میں ہی انڈر 15 اور سینئرز آل ٹو گیدر میں 800 رنز بنانے کے علاوہ 29 وکٹیں بھی ہیں علی ذیشان کے والد ذیشان خان بھی کرکٹر رہے انہوں نے طارق کرکٹ کلب کرکٹ کھیلی وہ ملتان ڈسٹرکٹ ٹیم. ملتان ریجنل ٹیم کے کپتان رہے اس کے علاوہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ اور انگلش لیگ کرکٹ بھی کھیلی علی ذیشان کے تایا خرم خان متحدہ عرب امارات کے کپتان رہے جبکہ دوسرے تایا عتیق خان گڈو نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 258
Total Hits : 856623
Who's Online : 8




















