سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک کی کاروائی ،، ایک بوگس میٹر سمیت تیرہ میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ایک بوگس میٹر سمیت تیرہ میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق تونسہ میں ایک صارف جسکا میٹر پہلے سے ہی منقطع شدہ تھا اس نے ایک بوگس میٹر لگایا ہوا تھا، ٹاسک فورس کی ٹیم نے یعقوب خان کی سربراہی میں ریڈ کیا اور ایک بوگس میٹر ، ایک میٹر الٹا لگا ہوا پایا گیا، اور ایک میٹر کاؤنٹر بروکن مشکوک پر منقطع کیا گیا، جبکہ بقیہ چار کاؤنٹر بروکن مشکوک پر ملتان سے منقطع کئے گئے، ملتان سے ایک صارف کا میٹر seal missed پر مشکوک پایا گیا جس کا میٹر فوری منقطع کردیا گیا، ملتان سے ہی دو صارفین نان بلنگ پر اور میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے تھے جن کے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، جبکہ تین صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جن کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، اسکے علاؤہ چار صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ چار صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹروں کو منتقل کروا دیا گیا۔ تونسہ شریف کے منقطع شدہ بوگس میٹر کے لئے ایف آئی آر کی سفارش کردی گئی ہے۔






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 314
Total Hits : 856679
Who's Online : 5




















