پاکستان کی 77ویں یومِ آزادی،،،وطنِ عزیز کی ترقی، سلامتی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے:رانا اصغر
bbc news urdu نے Wednesday، 14 August 2024 کو شائع کیا.
ملتان: پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر فیڈریشن کے صدر رانا اصغر نے کہا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، سلامتی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے مضبوط ارادوں اور انتھک کاوشوں سے قیامِ پاکستان ممکن ہوا۔نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کیلئے جانیں قربانیں کرنے کا عزم کرتی ہے۔یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے۔دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ قائد اعظم کے پیغام ایمان اتحاد اور تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آزاد وطن کیلئے کی گئی جدوجہد یاد دلانے کی ضرورت ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 270
Total Hits : 856635
Who's Online : 8




















