ملتان (صفدربخاری سے) 77 ویں یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے ملک بھرکی طرح ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں کمشنر ملتان مریم خان، ڈی جی آئی بی محمد افضل شیخ ، ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو ، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر مختلف محکموں کے افسران ، سول سوسائٹی اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس دوران کمشنر ملتان مریم خان ، ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو نے مہمانان خاص کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس دوران پولیس کے تازہ دم دستے اور تنظیم شہری دفاع کے جوانوں نے سلامی اور وطن عزیز کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا فضاء ہر طرف پاکستان ژندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اس دوران چیف انسٹرکٹرز سول ڈیفینس فہیم امداد، عبدالقدیرخ خان، عمران مظہر ، گروپ وارڈنزغضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد ، ڈاکٹر اطہر، ڈاکٹر مقبول، خادم حسین ، آصف جاوید، عمران بھٹی، ملک ابوبکر، حبیب خان، کامران علی اور بڑی تعداد میں موجود رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر شہری دفاع ملتان وسیم احمد سندھو نے کہا وطن عزیز کے دور حاضر کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور شہری دفاع کو مستحکم کرنے کیلئے جدید طرز پر تربیت اور معاشرے کو زیادہ سے زیادہ باشعور کیا جائے گا اس ضمن میں شہری دفاع کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا شہریوں کو چاہیے تنظیم کا حصہ بنیں اور ملک وقوم کی خدمت کریں۔