ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن،جنرل منیجر کی ہدایت پر ملتان شہر میں مختلف کاروائیاں ، مزید دس میٹر منقطع، پانچ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تین صارفین کے میٹر seal Tampere پر مشکوک پائے گئے انکے میٹر منقطع کرکے مزید کاروائی کی سفارش بھی کردی گئی ، چھ میٹر کاؤنٹر بروکن پر مشکوک ٹیمپر قرار پائے گئے ٹاسک فورس کی ٹیموں نے چھ کے چھ میٹر منقطع کرکے مزید کاروائی کی سفارش بھی کر دی گئی۔ ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا جبکہ میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ تین صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے انکے میٹر سروس پر واپس منتقل کروا دیئے گئے۔ جس سے محکمانہ کی یو ایف جی نقصانات میں کمی واقع ہوئی ہے۔