ملتان : سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی زبردست کاروائی دو گھریلو صارفین کمرشل استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ان دو میٹروں سمیت پندرہ صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق دو صارفین گھریلو میٹروں کو کون فیکٹری میں استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جس کی وجہ سے محکمہ ریونیو کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، ٹاسک فورس نے مذکورہ دونوں میٹر منقطع کر دیئے ، سات صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن مشکوک ٹیمپر پر منقطع کئے گئے، اس صارف کا میٹر seal tamper پر پایا گیا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، پانچ صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، پانچوں میٹر منقطع کر دیئے گئے، تمام پندرہ کے پندرہ میٹروں کے لئے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی اور میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ سات صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کمرشل استعمال والے صارفین سے لاکھوں روپے کے جرمانے ہوں گے۔