ملتان :  ممبر کینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا نے کہا ہے بدلتے موسمی حالات اور ناگہانی قدرتی آفات سے بچاؤ کا واحد حل سرسبزوشاداب پاکستان کی تشکیل ہے وطن عزیز پاکستان میں موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے ہمارا قومی وملی فریضہ ہے موسم برسات میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کیلئے فعال مثبت کردار ادا کریں درخت و جنگلات کی کمی کے باعث ملک خداداد میں گرمی کا عرصہ اور شدت دونوں بڑھوتری کی طرف جا رہے ہیں۔ فصلوں کی کاشت کا وقت متاثر ہوتا ہے تو وہیں انسانوں سمیت چرند و پرند کو بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ یہ ملک ہمیں تحفے میں ملا اب ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اس پاک وطن کو تحفہ دیں۔ اور وہ تحفہ برگ و شجر سے بڑھ کر کیا ہو سکتا۔ آپ اپنے لیے نہ سہی اپنے وطن کے لیے ہی تکلیف اٹھا لیجیے۔ درخت لگائیے، زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر مصنوعی ہریالی کو حقیقی ہریالی سے بدلیے۔ آپ اپنی آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے، قدرتی ہواؤں کے لیے آگے بڑھیے، پودے لگائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے حوالہ سے شجرکاری مہم کے دوران شہریوں اور بچوں میں پودے تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سیدفراست علی شاہ کی ہدائت پر شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور باشعور بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی ہے اور شہریوں کو جشن آزادی پودے تقسیم کررہے ہیں اس دوران انچارج گارڈن برانچ چوہدری ظہیر، سماجی و تاجر راہنماؤں کلب عابدخان ، خواجہ دلشاد احمد اور غضنفرملک ودیگر ہمراہ شریک تھے۔