سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، سات میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، سات میٹر منقطع، تفصیلات کے مطابق دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، دونوں صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف کا میٹر سیل ٹیمپر پر مشکوک پایا گیا اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تین صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن پر ٹیمپر مشکوک پائے گئے تینوں میٹر منقطع کر دیئے گئے ، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا اور اسکے گیس استعمال کی وجہ سے محکمہ کو یو ایف جی کی مد میں نقصان ہو رہا تھا۔ اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تمام منقطع شدہ کی مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اور میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چور قومی مجرم ہیں ان سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 299
Total Hits : 856664
Who's Online : 8




















