ملتان (صفدر بخاری سے) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورے کے دوران جنوبی پنجاب کی صدورِ اضلاع کی دو روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو عوام کو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے جو حکومت کو مجبورکرے گا کہ عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں جنوبی پنجاب کی ماﺅں بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ 16 اگست کے ملتان کے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں، آپ کے حقوق کی جنگ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی نہیں لڑ سکتا ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ” جماعت اسلامی کا دھرنا کسی کے ذاتی مفاد کے لئیے نہی تھا, نا اپنے عہدیداران کے قرضے معاف کروانے کے لئیے, نا قیدی آزاد کروانے کے لئیے, نا کیس ختم کروانے کے لئیے بلکہ ہم تو صرف اور صرف پاکستان کی خاطر پاکستانی عوام کے لئیے نکلے ہیں, روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی آگ اور بجلی کے بلوں نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لئے خود موت کے حوالے کر رہے ہیں, لیکن اب یہ سلسلہ زیادہ عرصہ نہی چلے گا دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو اب حکومت سے عوام کو حقوق دلا کر ہی تھمے گا , جنوبی پنجاب کی تمام ارکان و کارکنان سے پ ±رزور التماس کرتی ہوں کہ 16 اگست کے ملتان کے پر امن احتجاجی جلسہ کو کامیاب بنائیں “تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر شازیہ سیال نے کہا کہ ” مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے امریکہ اور اسرائیل کو طاقتور بنا دیا ہے, فجر کی نماز پڑھتے ہوئے 100پرامن مسلمانوں کو جلا کر شہید کر دینا جہاں اسرئیل اور مہذب امریکہ کا اصل مکروہ چہرہ دکھاتا ہے وہیں امتِ مسلماں کے حکمرانوں کی افسوسناک بے حسی ظاہر کرتا ہے, اپنے رب کے سامنے کھڑے ہوئے مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا کیا ابھی بھی مسلمانوں کے حرکت میں آنے کا وقت نہی ہوا, ہمیں آگے بڑھ کر ظالم کا ہاتھ روکنا ہو گا ورنہ غزہ میں ایک مسلمان بھی باقی نہی بچے گا “انہوں نے مزید کہا کہ عوام تحریکوں کامیاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بیٹھے ہوئے ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں جو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں وہ اس آواز کو خوب پھیلائیں اور یہ اس وقت کی بہت بڑی نیکی ہوگی یہ اس وقت کا جہاد ہے آپ اس جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور یہ 25 کروڑ عوام کے حقوق کا مسئلہ ہے یہ پاکستان کے عوام کا مسئلہ ہے یہ پاکستان کے نوجوان کا مسئلہ ہے کہ پاکستان کے تمام مزدور کسان اور جتنے بھی اساتذہ ہیں ٹیچرز ہیں اور جو کمزور طبقات ہیں یہ ان کا مسئلہ ہے تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگادو روزہ تربیت گاہ میں ڈپٹی سیکریٹریز عطیہ نثار, ڈاکٹر زبیدہ جبیں, ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید, سابقہ صوبائی صدر ربعیہ طارق, تمام اضلاع کی صدور اور ان کی ٹیمز اور نگرانات صوبائی شعبہ جات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔