ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائم مقام مرکزی چیئرمین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالدمحمود قریشی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ذیشان ظفر، غلہ منڈی کے صدر شیخ مدثر راجہ قریشی، گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے صدر راؤ لیاقت علی،دولت گیٹ کے صدر میاں تنویر لنگاہ،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل،حسن پروانہ کے صدر اشفاق قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان آئی پی پیز کی لوٹ مار کا نوٹس لیں آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے جب تک ختم نہیں ہونگے معیشت نہیں ٹھیک ہوگی تاجر برادری آئی پی پیز سے معاہدوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے آئی پی پیز اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے آئی پی پیز کی اربوں روپے کی لوٹ مار کے خلاف تاجر برادری احتجاج کرے گا جسکی حتمی تاریخ اور ٹائم کا اعلان چندروز میں کیا جائیگا حکومتی ایوانوں نے غریب قوم پر بجلی،گئس بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی مد میں لوٹ مار ختم نہ کی تو عوام کے اندر پکتے لاوے سے وہ بھی نہیں بچ سکیں گے اسی لیے وہ بنگلہ دیشی عوام سے سبق سیکھیں ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سفید پوش طبقے چھوٹے تاجروں کا بھرم بھی ختم کر کے رکھ دیا ہے عام غریب مزدور پیشہ شہری کی کیا حالت ہوگی اسی لیے حکمران 14 اگست کو غریب قوم کو خوشخبری دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ملک کی 26 کروڑ عوام اٹھ کھڑی ہو اور اسے سنبھالنا ناممکن ہو جائے انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے امسال موسم گرما میں بمشکل مارکیٹس اور بازاروں میں 10,20 فیصد خریداری ہوئی ایسے حالات میں چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے دکانوں اور گھروں کی اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں لوگوں کے پاس مہنگی سبزی تک خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں وہ پھل کیا کھائیں گے رہی سہی کسر گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی پی پیز کے کرپٹ ذمہ داروں نے پوری کر دی ہے اسی لیے حکمران خونی انقلاب کا انتظار کرنے کے بجائے ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کے حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائیں