سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی , سات میٹر منقطع
bbc news urdu نے Sunday، 11 August 2024 کو شائع کیا.
ملتان: سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید سات میٹر منقطع، تفصیلات کے مطابق دو میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، دونوں صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور اس کا میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا اور وہ گیس چوری کررہا تھا، اسکا میٹر منقطع کر دیا گیا، چار صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن پر مشکوک پائے گئے اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ تین صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے انکے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 73
Visit Yesterday : 513
This Month : 14296
This Year : 62132
Total Visit : 167120
Hits Today : 327
Total Hits : 856692
Who's Online : 8




















