دبئی (میاں غلام مصطفی وٹو سے )سابق ایم این اے میاں خرم جہانگیر وٹو نے فیصل گروپ عجمان ( یو اے ای )کے ڈائریکٹر چوہدی محمد عامر اسلم کے والد محترم چوہدری محمد اسلم کی فاتحہ خوانی کی اور اس کے ہمراہ یو اے ای کے بزنس کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔تفصیل کے مطابق میاں غلام مصطفی وٹو، میاں غلام رسول وٹو، میاں اکرام اللہ وٹو، میاں یاسر منظور، چوہدری عبدالجبار ،محمد ارشاد موہل ،میاں ثاقب گوندل ، میاں عبدالمنان ، میاں ارشد ، محمد ارشاد بھٹی ، اور دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔سابق ایم این اے میاں خرم جہانگیر وٹو نے کہا ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی چوہدری محمد اسلم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے