میاں چنوں: گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی آبائی شہر میاں چنوں میں آمد ۔ ارشد ندیم کے استقبال کیلئےپورا شہر امڈآیا۔ قومی ہیرو کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،لوگوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے  لگائے۔شہر کے داخلہ دروازے پر ویلکم ارشد ندیم کے بینرز آویزاں  تھے۔