شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے: مولانا فضل الرحمان
bbc news urdu نے Saturday، 10 August 2024 کو شائع کیا.
مردان: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانے میں ناکام رہے ہیں۔مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو معیشت بھی خراب ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانےمیں ناکام رہے ہیں، شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کیے لیے آمادہ کرنےکی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 303
Total Hits : 856668
Who's Online : 6




















