ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ایک بوگس میٹر سمیت تیرہ میٹر منقطع کر دیئے اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک صارف جس کا میٹر منقطع تھا مگر وہ ایک بوگس میٹر لگا کر گیس چوری کررہا تھا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر صارف کا میٹر سیل ٹیمپر پر منقطع کیا گیا، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا مگر اسکا میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کمپریسر لگا کر گیس کھینچنے کے جرم میں ملوث پایا گیا اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، اس کے علاؤہ نو صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن مشکوک ٹیمپر پر منقطع کئے گئے، تمام منقطع شدہ میٹروں کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ پانچ صارفین جو ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث تھے انکی ایکسٹینشن بھی اتروا دی گئیں۔ تین صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر واپس منتقل کروا دی گئی۔