سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن, دو کمرشل سمیت نو میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، دو کمرشل استعمال سمیت نو میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر سکول پر استعمال پایا گیا، دوسرے کیس میں ایک گھریلو صارف کا میٹر سموسہ شاپ پر استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، دونوں میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارووائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف نان بلنگ پر تھا اور میٹر سائیٹ پر لگا ہوا پایا گیا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا اور مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، دو صارفین کے میٹر seal tamper پر مشکوک پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، چار صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن پر ٹیمپر پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں پانچ گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس نے ماہ جولائی میں چھ لاکھ اور دو ہزار روپے کے جرمانے کروائے اور محکمہ کو گیس چوری کی مد میں ایک ملین گیس کی بکنگ کروائی گئی، یہ رقم اور والیم پچھلے سال کی نسبت سو گنا زیادہ ہے۔ اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی۔






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 268
Total Hits : 856633
Who's Online : 8




















