ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ایک کمرشل استعمال سمیت بارہ میٹر منقطع اور چار ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق تین صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن پر مشکوک ٹیمپر پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، ایک صارف اپنا میٹر الٹا لگا کر گیس چوری میں ملوث پایا گیا، اسکا میٹر بھی منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، تین صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، چار صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے لیکج کی مد میں محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، یو ایف جی کنٹرول پالیسی کے تحت انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو ایک میڈیسن دفتر میں کمرشل استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا اور مزید جرمانے کے لئے بلنگ کو بھجوا دیا گیا، اسکے علاؤہ چار صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کروائے گئے جس سے محکمہ کو لیکج کی مد میں جو نقصان ہو رہا تھا اسکی بچت ہوگی، چار صارفین جو ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انکو قانون کے مطابق جرمانہ اور سزا ہوگی۔