جام پور میں سینئر صحافی ملک آصف حبیب جکھڑ پر مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کرایاگیاتھا: مدعیہ کا عدالت میں بیان
ملتان (صفدربخاری سے) سینئر صحافی پر سنگین الزامات پر مبنی ہونے والا مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کرایاگیاتھا، مقدمہ کی مدعیہ نے معزز عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کیساتھ تحریری اسٹام بھی جمع کرادیا جبکہ مقامی پولیس کو بھی تحریری بیان دے دیا۔ تفصیل کیمطابق صدر پریس کلب جامپور و معروف سوشل ایکٹیویسٹ ملک آصف حبیب جکھڑ پر سابقہ سکول ٹیچر مسمات جویریہ شہزادی زوجہ توقیر عباس راں نے تھانہ سٹی جامپور میں سنگین الزامات پر مبنی مقدمہ نمبر 616/24 درج کرایاتھا، مگر اسکے مئوقف میں کسی قسم کے ثبوت اور شواہد ثابت نہ ہوسکے، خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج جامپور محمد قذافی بن زائر کی عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہی پیش ہوکر بیان دیاکیاکہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پہ درج کرایا تھا اور مقدمہ کے اخراج اور پیروی سے بھی دستبرداری کرتی ہے، اور اپنے بیان کا تحریری طور پہ اسٹام بھی جمع کرادیا اور تھانہ سٹی جامپور پولیس کو بھی اسی مئوقف کا تحریری اسٹام جمع کرادیا۔ مقدمہ کے اندراج پر چند نمعوم افراد کیجانب سے سوشل میڈیا پر فیک آئیڈیز کے زریعے ملک آصف حبیب جکھڑ پر نازیبا ویڈیوز اور دیگر سکینڈلز کے منفی پروپیگنڈے کرکے انکی شہرت کو نقصان پہنچانے کی شازشیں کی گئیں تھیں جسمیں کسی قسم کی صداقت نہ تھی۔ ضلع راجنپور کی سیاسی، سماجی، صحافتی، وکلاء، تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ نوجوان صحافی، دانشور ملک آصف حبیب جکھڑ پر سوشل میڈیا پر فیک آئیڈیز کے زریعے منفی پروپیگنڈے کرنیوالے عناصروں کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انکی سرزنش کا مطالبہ کیاہے۔ واضح رہے کہ مقدمہ کی مدعیہ مسمات جویریہ شہزادی ڈسٹرکٹ پبلک سکول جامپور کی ٹیچر تھی جسے دو ماہ قبل متعدد منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ادارہ سے ٹرمینیشن آرڈر کرکے فارغ کردیاگیاتھا۔






































Visit Today : 72
Visit Yesterday : 513
This Month : 14295
This Year : 62131
Total Visit : 167119
Hits Today : 316
Total Hits : 856681
Who's Online : 6




















