ملتان (صفدربخاری سے) غیر ملکی سمگل شدہ سامان کی نقل و عمل روکنے کے لیے کسٹم حکام کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہےملتان کسٹم کلیکٹریٹ کی جانب سے 18 کروڑ مالیت کا سمگل شدہ غیر قانونی ممنوعہ سامان تلف کر دیا گیا تفصیل کے مطابق کسٹم ملتان کی جانب سے ڈرائی پورٹ پر گزشتہ دو سالوں میں پکڑے گئے سامان کے فیصلے ہونے پر سمگل شدہ سامان کو تلف کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر قانونی سمگل شدہ سامان کللکٹر کسٹم عمران سجاد بخاری،ایڈشنل ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر علی ممتاز،ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عمیر زاہد، ڈپٹی کلکٹر کسٹم مریم جمیلہ، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم زیغم کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔اس موقع پر علاقہ مجسٹریٹ بھی موجود تھی جن کو تمام کارروائی اور سامان کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ادپٹی کلکٹر کسٹم مریم جمیلہ نے بریفنگ دی۔کلکٹر کسٹم عمران سجاد بخاری کا کہنا تھا کہ کرروڑوں روپے کی سمگل شدہ غیرملکی شراب کی 907بوتلیں،11 سو موبائل فونز،1650 کلو نمک سمیت ڈرون کیمرے اور دیگر اشیاء غیرقانونی طریقے سے منگوائی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیرقانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔