ملتان: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 16 اگست بروز جمعہ المبارک کو ملتان میں مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف دھرنے کا آغاز کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی پر امن مزاحمت پر یقین رکھتی ہے عوامی مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو ظالم حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھور سکتے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ایسا نہ ہو کہ بنگلہ دیش کی طرح یہاں بھی عوام پر امن مزاحمت کی بجائے دوسرا راستہ اختیار کرے ۔