ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید بارہ میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق تین صارفین نے اپنے میٹر سروس سے منتقل کئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا اس لئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، چار صارفین کے میٹر کاؤنٹر بروکن پر مشکوک پائے گئے جس کی وجہ سے چاروں میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، چار صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر پر مشکوک پائے گئے اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، اس کے علاؤہ ایک صارف کا میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کیا گیا۔ اسکے علاؤہ دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جنکے میٹر سروس پر منتقل کروا دیئے گئے، ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انچارج یو ایف جی کنٹرول نے سب ایریاز کی چیکنگ کی کا ٹاسک دیا ہے جس میں غیر قانونی کالونیوں کو چیک کیا جائے گا۔