بنگلادیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، دعا ہے وہاں کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
bbc news urdu نے Monday، 5 August 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، دعا ہے وہاں کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے اور حقیقی جمہوریت واپس آئے۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز کو دبا کر حکومت کی، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنا لیا۔انہوں نے کہا کہ حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلادیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہدکے نتیجے میں ہوا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلادیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کیلئے دعاگو ہوں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 513
This Month : 14358
This Year : 62194
Total Visit : 167182
Hits Today : 596
Total Hits : 856961
Who's Online : 3




















