ملتان :  یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے ملتان متی تل روڑ پر کشمیر کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ،کے نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیری عوام زندہ باد ،پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر ملک سلیم عباس بوسن اور مرکزی راہنما سید ذیشان حیدر شاہ نے کی ۔اس موقع پر سرائیکی راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جتنے مرضی ظلم کر لے مگر کشمیری عوام جزبہ ایمانی اور پاکستانی عوام کی مدد سے جلد بھارت کو شکست دے کر اپنے خطہ کشمیر کو آزاد کروا کر پاکستان میں ضرور شامل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔ملک سلیم بوسن نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر فوری عمل کروا کر مظلوم کشمیری عوام کو ان کا حق دے ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔