برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاءالدین زکریا کے 785ویں سالانہ تین روۃ عرس کے سلسلے میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کا دربار کا دورہ
ملتان(صفدربخاری سے) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاءالدین زکریا کے 785ویں سالانہ تین روۃ عرس کے سلسلے میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے دربار حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم کا دورہ کیا اور دربار پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے عرس کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے آنے والے زائرین کو محکمہ اوقاف کی جانب سے ہمہ قسمی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ موسم کی شدت کے پیش نظر پانی کی سبیلیں وافر مقدار میں موجود ہونگی۔ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ جبکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی بناء پر بارش کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے زائرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائیگا۔ وزٹ کے موقع پر سیکریٹری اوقاف کی جانب سے محکمہ اوقاف ملتان زون کے آفس میں تمام ملازمین کیساتھ میٹنگ منعقد کی ۔ اجلاس میں تمام اوقاف افسران کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ عرس کے ایام میں ہمہ وقت بشمول بروز اتوار آفس میں موجود رہیں۔ عرس کے موقع پر کسی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروجیکٹ اوقاف رفیق نور وٹو ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی ڈسٹرکٹ منیجر سید ایاز الحسن گیلانی۔ایگزیکٹیو انجینئر سید راول گیلانی۔ مفتی کاشف زونل خطیب ،ارشد صدیقی۔سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔







































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 513
This Month : 14358
This Year : 62194
Total Visit : 167182
Hits Today : 592
Total Hits : 856957
Who's Online : 4




















