حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
bbc news urdu نے Monday، 5 August 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاورسیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا اور درآمد کوئلے پر چلنےو الے پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقل کیا جائے گا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 513
This Month : 14357
This Year : 62193
Total Visit : 167181
Hits Today : 586
Total Hits : 856951
Who's Online : 12




















