ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، مزید دس میٹر منقطع کر دیئے، تفصیلات کے مطابق دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، دو صارفین کے میٹر Seal Tamper پر مشکوک پائے گئے ، اس وجہ سے گیس چوری کا شبہ تھا اس لئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، چار صارفین کے میٹروں کے کاؤنٹر گلاس ٹوٹے ہوئے تھے اور شک تھا کہ میٹر بھی کھلے ہوئے ہیں اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نے اپنا میٹر الٹا لگایا ہوا تھا اور اس کا اصل استعمال ریکارڈ نہیں ہو رہا تھا اس لئے گیس چوری کے جرم میں اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا, ایک صارف کا میٹر کمپریسر مشین استعمال کرنے کے باعث منقطع کیا گیا، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، تمام میٹر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ کمپریسر استعمال نہ کریں اس سے جان و مال دونوں کے نقصان کا اندیشہ ہے، اگر گیس پریشر استعمال کم ہے تو کمپلینٹ کریں تاکہ علاقہ کے پریشر کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔